بریکوٹ(مانند نیوز)ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈا پور نے کہاہے کہ سوات پولیس عوام کو ہر قسم تحفظ دینے کے لئے بھرپور کوشش کررہی ہے۔عید الفطر کے دوران سیاحوں کو مکمل تحفظ دیا جائے گا اور انہیں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔سوات ایک سیاحتی علاقہ ہے سیاح سوات کا رخ کرکے یہاں کے موسم بہار اور خوب صورت نظاروں کابلاخوف و خطر لطف اندوز ہوں۔سوات پولیس ان کی ہر ممکن تعاون کرے گی۔چاند رات کو فائرنگ سے مکمل اجتناب کریں اور عیدالفطر کے لئے کھلونے نما ء بندوق اور پٹاخوں کا فروخت پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ پریس کلب کے صدر سہیل باچہ و صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ سوات ایک پرامن اور سیاحتی علاقہ ہے اور یہاں پر ہر سال لاکھوں کی تعداد میں سیاح سوات کو سیاحت کے لئے آتے ہیں اس سال بھی سیاحوں کو پولیس کی طرف سے ہر ممکن مد د کی جائے گی جہاں کہیں بھی سیاحوں نے شکایات کی تو ان کی شکایات پر بروقت کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اس وقت سوات کے تمام بازاروں میں عوام اپنے لئے اور اپنے بچوں کے لئے خریداری میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے بازاروں میں رش بھی زیادہ ہے اس رش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جیب کترے اپنا کام دکھاتے ہیں ان جیب کتر وں کے خلاف سوات پولیس کا سخت آپریشن جاری ہے اور ابھی تک متعدد جیب کتروں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ان جیب کتروں کا نیٹ ورک ختم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ سوات کے تمام تھانوں میں بااخلاق اور اعلی تعلیم محروں کو تعینا ت کردیا ہے تاکہ شریف شہری اپنی رپورٹ یا شکایات باعزت طریقے سے کرے۔انہوں نے کہاکہ سوات میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی جاری ہے متعدد منشیات فروشو ں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کئے گئے ہیں۔