ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز) تحصیل پہاڑپورموضع سیدو والی میں چراٹ سیمنٹ کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی ماہ رمضان پیکج راشن کی تقسیم۔اللہ پاک نے انسانیت کی خدمت کرنے میں دلی سکون رکھا ہے۔ جی ایم ایڈمن فضل دین خان۔تفصیلات کے مطابق چراٹ سیمنٹ کے جی ایم ایڈمن فضل دین خان اور وجاہت علی عمرانی نے تحصیل پہاڑ پور کے علاقہ موضع سیدو والی و ملحقہ علاقہ جات کاٹھگڑھ، کچھی کاٹھ گڑھ‘ججانوالی اور تقی شاہ موڑ، کڑی نیازی کے رہائشی سینکڑوں مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا۔چراٹ سیمنٹ کی انتظامیہ نے اپنی نگرانی میں مذکورہ علاقوں کی بیوہ خواتین‘ غرباء‘یتیم مسکین اورنادار خاندانوں میں راشن کی تقسیم کی۔جس پر اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔علاقہ مکینوں نے چراٹ سیمنٹ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں اور کہا کہ انہوں نے علاقہ مکینوں کی کسمپرسی کو محسوس کرتے ہوئے عوام کی مدد کی۔چراٹ سیمنٹ کے جی ایم ایڈمن فضل دین خان کا کہنا تھا کہ اللہ نے انسانیت کی خدمت میں دلی سکون رکھا ہے عوام کی خدمت میں ہی اصل مسرت پنہاں ہے۔چراٹ سیمنٹ کی جانب سے کوشش کی گئی ہے کہ مستحق وغرباء زیادہ سے زیادہ عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔واضح رہے کہ چراٹ سیمنٹ کمپنی تحصیل پہاڑپور علاقہ سیدو والی میں اپنا دوسرا پلانٹ لگانے جا رہی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں چراٹ سیمنٹ فیکٹری کا قیام صنعتی دنیا میں ایک اہم سنگ میل ہوگااور بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنے علاقہ میں باعزت روزگار میسر ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے