کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عظمت اللہ وزیر کی زیر صدارت بروز جمعہ تحصیل آفس گمبٹ میں ریونیو دربار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رینا شہید سہروردی، اسسٹنٹ کمشنر عثمان اشرف، تحصیلدار گمبٹ، ریونیو سٹاف اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ اہل علاقہ کے مشران نے محکمہ مال/ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں اپنے مسائل ڈپٹی کمشنر کے سامنے بیان کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام کو درپیش بیشتر مسائل موقع پر حل کئے اور کچھ مسائل کے فوری حل کیلئے تحصیلدار اور ریونیو سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کیں۔