سخاکوٹ(مانند نیوز) محکمہ تعلیم اورNCHDملاکنڈکا درگئی بازارمیں داخلہ مہم2023کے سلسلے میں مشترکہ آگاہی واک،اس سلسلے میں گورنمنٹ ذیشان شہیدہائی سکول درگئی میں ایک عظیم الشان ڈسٹرکٹ لیول ایجوکیشن سیمینار کاانعقادکیا گیاجس میں ضلع ملاکنڈتحصیل درگئی سے تعلق رکھنے والے سکولوں کے ہیڈماسٹرز،کلرکس اوراساتذہ برادری نے کثیرتعدادمیں شرکت کی،تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرمداراللہ کتوزئی تھے،تقریب کاآغاز باقاعدہ طورپرتلاوت کلام پاک سے کیاگیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای اوملاکنڈمداراللہ کتوزئی،ڈپٹی ڈی ای اوہدایت اللہ خان،نیشنل کمیشن فارہیومن ڈیولپمنٹ ملاکنڈکے ڈپٹی ڈائیریکٹرطاہر رحمان،اسسٹنٹ ڈائیریکٹرسپورٹس ملاکنڈمحمدرشیدخان، پرنسپل حاجی فدامحمدخان،آمین الحق اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کے اہمیت اورافادیت پرزوردیا،انہوں نے کہاNCHDملاکنڈکے حکام،سکول ہیڈٹیچر،پی ٹی سی کمیٹیوں اورسماجی حلقوں کے ذریعے داخلہ مہم واک،آس پاس کے مساجدمیں آئمہ کرام اورسماجی حلقوں کے وساطت سے تعلیمی آگاہی پھیلاکریہ فریضہ ہرحالت میں پوراکرناہے تاکہ کوئی بچہ یابچی زیورتعلیم سے محروم نہ ہو،اس موقع پرسکولوں کے پرنسپل اوراساتذہ صاحبان نے ڈی ای اوملاکنڈمداراللہ خان اورڈی ڈی اوNCHDملاکنڈکودرپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا، انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوانے امسال لاکھوں بچوں اوربچیوں کوداخل کرانے کاٹاسک دیاہے جس کیلئے ہرسکول میں تقریباً30تا40بچے بچیوں کوداخل کرانے کاحدف مقررکیاگیاہے،انہوں نے کہاکہ حکومت معاشرتی برائیوں کے خاتمے اورملکی ترقی کے خاطرہرسال اربوں روپے تعلیم کے مدمیں خرچ کررہی ہے جہاں پرقوم کے بچے بچیوں کومفت تدریسی کتب،بہترین تدریسی عملہ مہیاکرتی ہے لیکن اس کے باوجوداب تک 35تا40لاکھ بچے سکولوں سے باہراورزیورتعلیم سے محروم ہیں،ڈی ای او ملاکنڈنے کہاکہ جواساتذہ طلباء وطالبات کیساتھ پڑھائی میں محنت نہیں کرتے انہیں باقاعدہ طورپررپورٹ کریں تاکہ انکے خلاف محکمانہ کاروائیوں کاآغازکیاجائے،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت سرکاری سکولوں کے ہونہاراورمستحق طلباء وطالبات کیلئے ضلعی سطح پررحمت اللعالمین سکالرشپ کے میں لاکھوں روپے مختص کرکے انکے حوصلہ افزائی اوربہترین نشونماکیلئے کوشاں ہیں جس میں سائنس کے 48اورآرٹس گروپ کے 32طلباء وطالبات اس سکیم سے مستفیدہورہے ہیں اس موقع پرNCHDملاکنڈکے کاوشوں سے مختلف نجی سکولوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کوگورنمنٹ ذیشان شہیدہائی سکول درگئی میں داخل کرایاگیاجنہیں ڈی ای اوملاکنڈمداراللہ خان اورسکول پرنسپل حاجی فدامحمدخان کے ہاتھوں مفت تدریسی کتب حوالہ کی گئی،سیمینارکے اختتام پرمحکمہ تعلیم ملاکنڈاورNCHDملاکنڈکے باہمی اشتراک سے درگئی بازارمیں آگاہی واک بھی کیاگیاجس میں اساتذہ برادری اورعلاقہ عوام نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔