تخت بھائی(مانند نیوز) تھانہ شیرگڑھ اور تھانہ لوندخوڑ پولیس کی کارروائیاں -زیرنگرانی ایس ڈی پی او تخت بھائی سرکل اور متعلقہ ایس ایچ اوز کی قیادت میں تھانہ شیرگڑھ اور لوند خوڑ پولیس ٹیموں نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشی کے مرتکب شاہد خان سکنہ شیرگڑھ اور اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم عبیداللہ سکنہ ڈاگئی لوندخوڑ کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضیسے 02کلو70گرام چرس اور پستول معہ کارتوس برآمد۔سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی اور متعلقہ ایس ایچ اوز کی قیادت میں ضلعی پولیس کی مزید کارروائیاں جاری- اور تھانہ لوندخوڑ پولیس کی کامیاب کارروائی- لوندخوڑ پولیس ٹیم نے مدعی مقدمہ ضمیر خان سکنہ سوات حال سیرئی کی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری میں ملوث دو ملزمان جنید اور بلال ساکنان سیرئی لوندخوڑ تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے مالمسروقہ سے حاصل شدہ رقم مبلغ 50ہزار رپے بھی برآمد کرلئے گئے، مزید کارروائیاں جاری-