اورکزئی (مانند نیوز)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان گنڈا پور اور ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ ڈویژن شیر اکبر خان کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر احمد خان تنولی کی نگرانی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کلین اپ آپریشن کا تسلسل جاری۔آپریشن کے دوران تھانہ کلایہ پولیس کی منشیات کیخلاف کامیاب کاروائی، منشیات فروش کے قبضہ سے 15,000 گرام چرس برآمد۔تفصیلات کے مطابق اورکزئی پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ موٹر کار گاڑی نمبر LED 184 کے ذریعے بڑی تعداد میں چرس میدان ایریا سے باڑہ سمگل کیا جا رہا ہے۔ اطلاع کو مصدقہ جان کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر احمد خان تنولی نے ایس ڈی پی لوئر اورکزئی محبوب خان اور ایس ایچ او تھانہ کلایہ آفتاب خان کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات صادر کئے۔ڈی پی او اورکزئی کی ہدایات پر ایس ڈی پی او کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ کلایہ آفتاب خان معہ پارٹی پولیس نے تھانہ کلایہ کے حدود مندرہ خیل پر ناکہ بندی کرکے موٹر کار کو آتا ہوا کھڑا کرکے تلاشی لینے اور ملزم کی نشاندہی پر موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 15,000 گرام چرس برآمد کر لیا۔ چرس قبضہ پولیس میں کرکے منشیات فروش معراج ولد چمن گل سکنہ ضلع خیبر کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے بند بحوالات تھانہ کیا گیا جبکہ موٹر کار گاڑی کو بطور وجہ ثبوت قبضہ پولیس کیا گیا۔