پشاور(نمائندہ مانند)آئی ایم ایف سے معاہدہ، خیبرپختونخوا حکومت نے تمام شرائط و ضوابط پورے کر دئیے. معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون شاہ
نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون شاہ نے اس امر کی تصدیق کی ہے خیبرپختونخوا حکومت نے اپنی ذمے آئی ایم ایف سے متوقع معاہدے کی روشنی میں تمام شرائط و ضوابط پورے کر دئیے ہیں.
نگران معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون شاہ نے جمعے کو اپنے آفس سے جاری بیان میں کہا کہ پورا پاکستان بالعموم اور خیبرپختونخوا بالخصوص مالی بحران سے دوچار ہے لیکن یہاں کی نگران حکومت نے تمام غیر ضروری اخراجات کو کنٹرول کرنے کی کوشش ہے. جن کے خاطر خواہ نتائج سامنے آ رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے جنرل سیلز ٹیکس کے متعلق ایک شرط رکھی گئی تھی جس کو بھی صوبائی کابینہ نے کل اپروو کر دیا اب امید ہے وفاقی سطح پر آئی ایم کے ساتھ معاہدہ ہو پائے گا. انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ ٹیکس کے نفاذ سے صوبے کو کئی ارب روپے کا منافع متوقع ہے.
محکمہ جات کی آمدنی بڑھانے کے حوالے معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون شاہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تمام محکموں کی آمدنی بڑھانا اور اسے دیرپا بنیادوں پر برقرار رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے. اس سلسلے میں محکمہ مال کی سطح تک تمام آپشنز زیر غور ہیں کیونکہ اب جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اداروں کو خدمات کی فراہمی ممکن بنانی ہوگی. انہوں نے کہا کہ محکمہ مال کو غیر ضروری اخراجات کی خاتمے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں. عوامی ٹیکسز صرف عوامی خدمات پر خرچ ہوں گے.