پشاور(مانند نیوز)نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون شاہ نے منگل کے روز ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا زبیر قریشی کی زوجہ کی رحلت پر تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ گئے اور وہاں ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی. اس موقع پر مرکزی امیر جمعیت علماء اسلام (س) اور چیئرمین دفاع پاکستان کونسل مولانا حامد الحق حقانی بھی موجود تھے۔