پشاور (مانند نیوز)آضاخیل فلاحی تنظیم کے جانب سے 530 یتیم بچوں اور بچیوں میں عید پیکج تقسیم یتیم اوربے آسرا بچے ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہیں، یتیم بچوں اور بچیوں کا ہم سب پر پورا حق ہے۔۔ قائم مقام صدر محبوب شاہ آضاخیل پشاور ، زاہد تلاش سے آضاخیل فلاحی تنظیم کے جانب سے عید پیکج تقسیم کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی آضاخیل فلاحی تنظیم نے 530 یتیم بچوں اور بچیوں کو عید پیکج دیا۔ جس میں عید کےکپڑے اور جوتے شامل تھے ۔ آضاخیل فلاحی تنظیم کے قائم مقام صدر محبوب شاہ نے کہا ہے یتیم اوربے آسرا بچے ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہیں، یتیم بچوں اور بچیوں کا ہم سب پر پورا حق ہے۔ اور یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم یتیم بچوں اور بچیوں کواپنے بچے سمجھیں اورانہیں معاشرے کا ایک باوقار شہری بنانے میں اپنا پورا حصہ ڈالیں۔ صدر محبوب شاہ آضاخیل نے میڈیا سے حصوصی گفتگو کرتے ہوئے تنظیم کے تمام کارکنان حصوصہ مسافر بھائیوں اور خصوصاً آضاخیل فلاحی تنظیم کے صدر جناب عابد خان آضاخیل سعودی عرب کے صدر جناب عظمت خان عمارات کے صدر جناب قیصر خان اور عمان کے صدر جناب ظاہر خان کا حصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ سب ہمارے مسافروں بھائیوں کی امداد کی وجہ سے ممکن ہوا۔ جنہوں نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون اور امداد کیا۔ قائم مقام صدر محبوب شاہ آضاخیل نے کہا کہ یتیم بچے ہماری پوری توجہ کے حامل ہیں۔ ہمارا مذہب اسلام ہمیں یتیموں کے ساتھ شفقت، محبت کے ساتھ پیش آنے کا درس دیتاہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے