ہزارہ (مانند نیوز)ہزارہ بھر میں 1سو سے زائد مقامات پر پولیس ناکہ بندیاں و عوامی سہولت کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں،ڈی آئی جی ہزارہ ڈی پی اوز سیکیورٹی پلان کی مانیٹرنگ خود کریں، ایس ڈی پی اوز اپنے سرکل میں بازاروں،حساس و اہم مقامات اور شہر کی بڑی مساجدکا دورہ کریں،ڈی آئی جی ہزارہ چاند رات کو ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا جائیگا، ڈی آئی جی ہزارہ ہزارہ پولیس نے چاند رات و عید الفطر کے موقع پر ہزارہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی پلان کومرتب کر لیا آٹھوں اضلاع میں 7ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیاہے ان اہلکاروں میں آپریشنل سٹاف کے ساتھ ساتھ ٹریفک وارڈن، ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس اہلکار بھی شامل ہیں اور ہزارہ بھر میں 1سو سے زائد مقامات پر پولیس ناکہ بندیاں قائم کردی گئی ہیں۔ بازاروں میں عوام کی سہولیات کیلئے عوامی سہولت کیمپوں کا بھی انعقاد کردیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے تمام اضلاع کے سیکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اسکو تسلی بخش قرار دیا، ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ ہزارہ پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ ڈی پی اوز عید سیکیورٹی پلان کی مانیٹرنگ خود کریں تاکہ اس کو اچھے انداز سے عملی جامہ پہنایا جاسکے۔ ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے سرکل میں بازاروں، خرید و فروخت کی جگہوں،حساس و اہم مقامات اور شہر کی بڑی مساجد کا وقتا فوقتاً دورہ کرکے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں ا سکے ساتھ ساتھ بم ڈسپوزل یونٹ اور کنائن یونٹ کے زریعے اہم مقامات کا سرچ آپریشن بھی کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔ ٹریفک سٹاف ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائیں کسی بھی ڈرائیور کو بلاوجہ تنگ و جرمانہ عائد نہ کریں البتہ دوسرے اضلاع سے آنے والی گاڑیوں کو اچھی طرح چیک کیا جائے اور ان میں موجود مسافروں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش۔ چاند رات کو ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے