چترال(مانند نیوز) ضلعی انتظامیہ اپر چترال اوور لوڈنگ اور سرکاری کرایہ نامہ سے ذائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف متحرک۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے شچر چیک پوسٹ اور دوسرے مختلف جگہوں پر ناکہ بندی کرکے کرایہ ناموں سے متعلق دریافت کیا۔ انہوں نے اوور لوڈگاڑیوں کابھی جائزہ لیا۔ خلاف ورزی میں مرتکب متعدد ٹرانسپورٹرز کے خلاف جرمانے لگائے۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو اگاہ کیا کہ کرایہ ناموں کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو ائندہ کے لئے احتیاط برتنے کی ہدایت کی۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے شچر چیک پوسٹ پر نیچے مختلف ضلعوں سے اپر چترال کا رخ کرنے والے مختلف مال بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ انہوں نے نیچے مختلف ضلعوں سے انے والے گاڑیوں میں موجود اشیاء کی جانچ پڑتال کی اور ان میں موجود اشیاء کا جائزہ لیا۔ تاہم اٹا، چینی، کھاد وغیرہ کی سمگلنگ وغیرہ مشاہدے میں نہیں ائی۔ انہوں نے چیک پوسٹ کے پوسٹ کمانڈر کو اج سے اٹا،چینی،کھاد وغیرہ کی سمگلنگ کے حوالے سے گاڑیوں کی تفصیلی چیکنگ کرنے کی ہدایت کی۔