دیر بالا (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ دیر بالا کی غیر معیاری پولٹری کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف کامیاب کاروائی۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کے روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر واڑی محمد کاشف جان نے پولیس اور لیویز جوانوں کے ہمراہ مشترکہ کاروائی کی، ھزاروں روپے مالیت کی غیر معیاری اور مضر صحت ذبح شدہ مرغیوں کو تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر تلف کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے پیغام جاری کرتے ھوئے کہا ھے کہ جو بھی مال لایا جائے وہ حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق طریقے سے لایا جائے۔مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ گندی خوراکی اشیاء کی کاروبار کرنے والوں کو عوام کی صحت سے کھیلنے کا اجازت نہیں دے گی، اور جو بھی عوام کے صحت کے ساتھ کھیلتا ھے ان کیخلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی ھوگی۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا کہ وہ عوام کی صحت کا خیال رکھتے ھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے