ہنگو(مانند نیوز ) انجئینر امیر مقام کو کسی صورت مسلم لیگ(ن) کے پی کے کا صدر نہیں مانتے، جنہوں نے پارٹی مفادات پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی وہ مسلم لیگی نہیں، پی ڈی ایم کی حکومت عمرانی حکومت کا گند صاف کر رہی ہے، آداروں کے کندھے پر سوار ہونا سیاست دانوں کے کیے قابل فخر رہا ہے، قائد نواز شریف نے نظریاتی کارکنوں اور رہنماوں کو دیوار سے لگانے کی پالیسی کو مسترد کیا ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز مسلم لیگی رہنما سابق گورنر خیبر پختون خواہ اقبال ظفر جھگڑا نے ہنگو شناوڑی میں مسلم لیگی رہنما الیاس اورکزئی کے بھتیجے کیپٹن علی کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں شرکت کے موقعہ پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔اس۔موقعہ پر مسلم لیگ کے صوبائی سئینر نائب صدر الحاج فرید مفکر، ضلعی جنرل سیکریٹری سید جمال اورکزئی، حیات وزیر بنگش اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ملک کی مقبول ترین جماعت ہے جس میں مفاد پرست اور فصلی بٹیروں نے جڑیں مضبوط بنا رکھی ہیں یہی وجہ ہے کہ نواز شریف کے ساتھی اور ہر مشکل میں پارٹی کا ساتھ دینے والے اج احتجاج کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ انجئینر امیر مقام کو پارٹی کا صوبائی صدر تسلیم نہیں کرتے۔اور نہ ہی ان کے امرانہ فیصلوں پر خاموش رہ سکتے ہیں۔مسلم لیگ کے سابق مرکزئی جنرل سیکریٹری اور میاں نواز شریف کے دیرینہ ساتھی اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ میاں نواز شریف نے پارٹی اختلافات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور میاں صاحب کے اقدام کی ہم ستائش کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگی رہنما سابق گورنر خیبر پختون خواہ اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ عمران خان نے چار سالوں میں سبھی اداروں کو تباہ کیا۔اور اب پی ڈی ایم کی حکومت نے ریاست کو اپنی سیاست قربان کر کے بچایا ہے۔اور مسقبل کی سیاست میں عمران کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اداروں میں محاذ آرائی کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں لہذا عقل اور دانشمندی کا تقاضا ہے کہ تمام ادارے اپنے ڈومین میں رہیں اور جمہوری نظام کو چلنے دیں