سوات(مانند نیوز ) سوات لیویز کے صوبیدارمیجر امیر زمان خان کا کہنا ہے کہ کبل سی ٹی ڈی تھانہ سانحہ میں دیگر لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ سوات لیویز کے جوانوں نے بھی امدادی کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور زخمی پولیس اہلکاروں کی خدمت میں پیش پیش رہی جسکے لئے وہ داد کے مستحق ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ زخمی پولیس اہلکار فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں اور آزمائش کی اس گھڑی میں سوات لیویز اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ لیویز فورس کی مستعدی اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے انہیں ضلعی انتیظامیہ کی جانب سے تعریفی سند سے بھی نوازا گیا ہے۔ تعریفی سند ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد نے صوبیدارمیجر امیر زمان خان کے حوالے کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے