سوات(مانند نیوز) مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں گی جس میں مرکزی ادارے بھی شامل کرائنگے تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔ انہوں نے شہداء اور زخمیوں کے لئے مالی پیکیج کا اعلان کیا جن میں سول متاثرین بھی شامل ہیں۔مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام نے مزید کہا کہ واقعے کی خبر سنتے ہی سعودی عرب کی مصروفیات ختم کر کے سیدھا ایئرپورٹ سے واقعے کی جگہ پہنچا ہوں۔ انجینئر امیر مقام نے شہداء کے لیے اپنے قائد قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے دعا کی۔مشیر نے کہا کہ ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑا رہا اور آئندہ بھی کھڑا رہوں گا۔بعد ازاں مشیر وزیراعظم نے سیدو شریف ہسپتال اور سنٹرل ہسپتال میں کبل سانحہ کے تمام زخمیوں کی عیادت کی اور انکی صحتیابی کیلئے دعا کی، انہوں نے کہا نے وزیراعظم کی خصوصی ہدایات ہیں کہ زخمیوں کا مکمل فری علاج معالجہ یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر مشیروزیراعظم کے ہمراہ کمشنر مالاکنڈ ڈویژن، ڈی آئ جی مالاکنڈ ڈویژن، ڈی سی، ڈی پی او، ایم ایس ، ڈی ایچ او سمیت تمام متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے