بٹ خیلہ (مانند نیوز)پی ٹی ائی ملاکنڈ کی طرف سے بٹ خیلہ میں سفید جھنڈوں سمیت امن ریلی نکالی گئی جس میں ٹریڈیونین سمیت دیگر سیاسی جماعتوں اور سول سائٹی کی نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے بس سٹینڈ سے پریس کلب تک مارچ کرکے امن کے حوالے سے نعرے لگائے،شرکاء نے ہاتھوں میں سفید جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر امن کے حوالے سے نعرے درج تھے پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے پیر مصورغازی، ٹریڈیونین کے صدر زوار خان، رحمانی گل، تحصیل بائیزئی کے چئیرمین افضل حسین، سلطان یوسف اور دیگر مقررین نے کہا کہ کبل سوات میں ہونے والے دھماکے کی وہ شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں، اور اس حوالے سے اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا ماطلبہ کرتے ہیں پولیس نے اس حوالے سے جو موقف اختیار کیا ہے اس پر بھی سوالات اٹھتے ہیں، اس لئے وہ ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امن بحالی کے لیے کردار ادا کرکے سانحہ کبل کی تحقیقات کی جائیں، امن مارچ کے اعلان پر سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف ایف آئی کا اندراج قابل مزمت ہے، پختون قوم اور پورے ملک میں امن قائم کیا جائے، ہم اپنی مٹی پر کسی کو امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے،قوم کے محافظوں پر حملے قابل اافسوس ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے