شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ میں امن پاسون،سیاسی، مذہبی اورسماجی جماعتوں کے ز اہتمام کبل میں ہونے والے دھماکے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور پولیس سے اظہار یکجہتی۔ کبل میں ہونے والے دھماکے کی جوڈیشل انکوائری کرنے اور اس کے ا صل حقائق عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ۔ شانگلہ کے صدر مقام الپوری میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اب مزید لاشیں اٹھانے کے متحمل نہیں ہوسکتے ملاکنڈ ڈویژن میں ایک منظم سازش کے تحت دوبارہ حالات خراب کئے جا رہے ہیں جس کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ اپنی جان اور مال کی قربانی دے کر ملک اور بلخصوص ملاکنڈ ڈویژن میں پائیدار امن قائم کیا اور اب ہم سب اس کو برقرار رکھے گے۔ کسی کو بھی دوبارہ یہاں حالات خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے اور نہ ہی دوبارہ اس ڈویژن کے لاکھوں لوگ خراب حالات کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ یہاں پہلے بھی لوگوں کاخون بہائے گی پولیس اور ڈویژن کے عوام نے قربانیاں دے کر یہاں دوبارہ امن بحال کیا اور اب پھر سے صورتحال بگڑنے کی طرف جا رہی ہیں جس کی وجہ سے عوام میں ایک مرتبہ پھر خوف و ہراس ہے جس سے وہ اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں اور غیریقینی صورتحال کے شکار ہیں۔ دوبارہ حالات خراب کرنا قبول نہیں۔ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام نے لازوال قربانیوں کی داستان ہے اب منتخب نمائندوں،عوامی نمائندوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز موجودہ حالات میں ایک پیج پر ہیں اور ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں پائیدار آمن کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ احتجاجی مظاہرے میں پولیس شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ان کے پیاروں نے ہمارے کل کی بہتری کیلئے اپنا آج قربان کرنے والے ان قومی ہیروز کو ہم کبھی نہیں بھولیں گے اس کے لواحقین کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا جب کہ شہادت نوش کرنے والے قومی ہیروز کو تاقیامت یاد رکھا جائے گا۔شرکاء نے مظاہریں میں پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جسمیں یہاں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت،خطے میں ان چاہئے۔سانحہ کبل کی تحقیقات سمیت دہشتگردی کے واقعات روکنے کے مطالبات شامل تھے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے