بٹ خیلہ (مانند نیوز)صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شہاب محمد خان کی خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمدنے بٹ خیلہ شہر کے شہریوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کو موقع پر حل کرنے کے لیے جمعرات کے روز لیوی پوسٹ میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرنورنواز خان کے علاوہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے ضلعی سربراہوں و اہلکاروں نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں عمائدین علاقہ بازار ٹریڈ فیڈ ریشن کے صدر،مختلف نیبر ہوڈ کے چئیرمینوں نے بٹ خیلہ شہریوں کو درپیش مشکلات جن میں بازار میں تجاوزات، ٹریفک جام، سٹریٹ لائٹس،پینے کے صاف پانی کی فراہمی،آبنوشی،گریوٹی سکیم میں پانی کی بندش،امن وامان،منشیات فروشی،ٹنل کی صفائی،کنال روڈ پر تعمیراتی کام تیز کرنے سمیت،صفائی و ستھرائی،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں چیر لفٹ کو ٹھیک کرنے سمیت ہسپتال میں ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات کے بارے میں انتظامیہ افسران کو اگاہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ٹی ایم او اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی کہ بٹ خیلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا بروقت ازالہ کرنے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات اُٹھائیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ کھلی کچہری میں پیش کئے گئے مسائل کے حل میں عدم دلچسپی لینے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے خادم ہیں اور لوگوں کو زندگی کی تمام بنیادی ضروریات دہلیز پر حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری اور فرائض منصبی میں شامل ہے۔ کھلی کچہری کے انعقاد پر علاقے کے لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے