ایبٹ آباد (مانند نیوز)شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مسائل کے حل کے لیے ٹی ایم اے ایبٹ آباد کی جانب سے عید گاہ روڈ پر آپریشن کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم نے آپریشن کی نگرانی کی۔ ٹی ایم او ایبٹ آباد شکیل حیات، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زرک یار خان تورو اس موقع پر موجود رہے اور انفورسمنٹ ٹیمز نے عید گاہ روڈ پر موجود تمام عارضی تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا۔