پبی (مانند نیوز )تھانہ جلوزئی پولیس کی کامیاب کاروائی۔دوران حراست اپنے مخالفین پر فائرنگ کرنے والے 03 ملزمان گرفتار۔بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد25 اپریل کو غفار خان انچارج انوسٹی تھانہ جلوزئی گرفتار شدہ ملزمان کو عدالت سے ایک یوم حراست پولیس ملنے پر تھانے منتقل کر رہے تھے کہ راستے میں ڈاگ بہیسود مقبرے کے قریب اْنکے مخالفین نے زیر حراست ملزمان ذاہد وغیرہ پر فائرنگ کی بہترین حکمت عملی کے تحت فائرنگ سے پولیس اور زیر حراست ملزمان محفوظ رہے۔ملزمان وقوعے کے بعد فرار ہو گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ ناصر محمود نے دوران حراست ملزمان پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے گلشید خان ڈی ایس پی پبی اور جمشید خان ایس ایچ او پبی کو جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔پولیس ٹیم نے ملزمان کہ گرفتاری کیلئے کئی مقامات پر چھاپے لگائے۔آخر کار پولیس کو ملزمان کیخلاف کامیابی ملی۔ملزمان سخاوت شاہ، حسن خان پسران فیروز خان، نصیر ولد ظفر خان ساکنان وزیر گھڑی کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 3 عدد کلاشنکوف، ایک عدد کلاشنکوف نما 12 بور بندوق، 2 عدد 12 بور رائفل، ایک عدد پستول 30 بور جبکہ سینکڑوں عدد کارتوس برآمد کر لئے گئے۔ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کیلئے تھانہ جلوزئی منتقل کر دیا گیا