پبی (مانند نیوز ) جرائم کی روک تھام کے لیے محکمہ ایکسائز کے تعاون سے غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔35 کی رجسٹریشن،117کو ٹریفک چالان،373کلئیر کیگئی۔عوام سے اپیل ہے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کرکے محب وطن شہری ہونے کا ثبوت پیش کریں ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر نو شہرہ ناصر محمود تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر نو شہرہ ناصر محمود کے خصوصی احکامات کی روشنی میں جرائم کی روک تھام, ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کیخلاف محکمہ ایکسائز کے تعاون سے بھرپور مہم کا آغاز کر دیا گیا۔مہم کے دوران SHOs کو بغیر رجسٹریشن موٹرسائیکل اور مشکوک افراد کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ضلع بھر میں بلانمبر پلیٹ 527 موٹرسائیکلوں کو تھانہ جات میں بند کر دیا گیا۔موٹرسائیکلوں کی چھان بین کرکے ریکارڈ پیش کرنے کے بعد 373 موٹرسائیکلوں کو تسلی بخش قرار دیکر چھوڑا گیا۔117کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔جبکہ 35 موٹرسائیکلوں کی باقاعدہ ایکسائز آفس میں رجسٹریشن کی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے کہا کہ مہم کامقصد جرائم کی روک تھام اور عوام میں ٹریفک قوانین کے متعلق شعور اْجاگر کرنا اور عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے عوام کے نام میں پیغام میں کہا کہ اپنے موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن جلد از جلد کروائیں۔ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بناکر باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں