ہنگو(مانند نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو آصف بہادر نیڈیوٹی کے دوران بہترین پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں پولیس افسران کونقد اور تعریفی انعامات سے نوازا ہے۔اس سلسلے میں ہنگوضلعی پولیس آفس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کیدوران رمضان المبارک کیدوران بہترین خدمات سرانجام دینیپرپولیس افسران کوخصوصی انعات سے نواز کران کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ڈی پی او ہنگو آصف بہادر کی جانب سیڈی ایس پی ہیڈکواٹرفلک نواز بنگش اورڈی ایس پی ٹل عرفان خان کوتعریفی لیٹرزپیش کییگئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ہنگواصف بہادر نیکہارمضان المبارک کی ڈیوٹی کیدوران تمام تر درپیش چیلنجز اور خطرات کے باوجود پولیس فسران نے اپنے فرائض خوش اسلوبی اورایمانداری سے ادا کییاور پولیس افسران کی رمضان المبارک کی طویل ڈیوٹی کے دوران کارکردگی لائق تحسین رہی اور کوئی ناخوش گوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ڈی پی او ہنگواصف بہادر نے اس موقع پر ہنگوپولیس کے24افسران وجوانوں کو نقد اورتعریفی انعامات سے نواز کر انکی بھر پور حوصلہ افزائی کی اور انعام یافتگان پر زور دیا کہ وہ ایثار اور فرض شناسی کی اسی جذبے کے تحت اپنے پیشہ ورانہ خدمات کی انجام دہی جاری رکھیں تاکہ عوام کی طمانیت اور اعتماد کے حصول پر مبنی پولیسنگ کا اصل نظام پروان چڑھے۔ انعام یافتہ پولیس افسران میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرفلک نواز بنگش،ڈی ایس پی ٹل عرفان خان،ڈی ایس پی سٹی امجدحسین ایس ایچ او دوابہ محمودخان ار ائی پولیس لائنز مجاہدحسین،انچارج ٹریفک وارڈن نبی خا ن،انچارج رسیکیو15پولیس SIسہیل خان ا ے ایس ایچ اوٹل عطائاللہ خان،انچارج چوکی رائیسانASI الیاس حسین ودیگر،پولیس اہلکاران وجوان شامل ہیں۔