ہنگو(مانند نیوز) ملیریا، ڈینگی اور دیگر بیماریوں کے خلاف محکمہ صحت کی اکاوشیں لائق ستائش ہیں، وبائی اور موسمی بیماریوں کے خلاف عوامی اگاہی کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں، ہنگو میں ملیریا کی تشخیص اور علاج کے لیے ملیریا سینٹرز پر تمام سہولیات دستیاب ہیں، علما، اساتزہ، صحافی اور سول سوسائٹی ملیریا کی روک تھام کے لیے عوامی آگاہی میں اپنا کردار مزید موئثر بنائیں ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہید اللہ خان، ڈی ایچ او ہنگو ڈاکٹر نواب علی، ملیریا کنٹرول پروگرام انچارج آ فتاب خان، ڈاکٹر اسد، ڈاکٹر کبیر اوردیگر نے ملیریا کے عالمی دن کی مناسبت سے انڈس ہسپیٹل ائینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے زیر اہمتام ٹی ایچ کیو ہنگو میں منعقدہ عوامی آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار میں ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر ولایت شاہ،پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سیکریٹری لقمان گل اورکزئی، ایل ایچ ویز، سی ایم ڈبلیوز، نرسز، پیرامیڈیکس،محکمہ ایجوکیشن اور ہیلتھ کے نمائیندگان سمیت صحافیوں اور بلدیاتی نمائیندوں نے شرکت کی۔سیمینار میں ملیریا کنٹرول پروگرام کے انچارج آفتاب خان نے ملیری کے عالمی دن کی تاریخ و اہمیت اور ضلع ہنگو میں ملیریا کی روک تھام کے لیے اقدامات کے متعلق پروجیکٹر کے ذریعے شرکاء کو بریف کیا۔ اور کہا کہ عالمی سطح پر 25 اپریل کو ملیریا کے لیے مخصوص کیا گیا ہے اور اس دن ہم عوام میں ملیریا کے متعلق پیغامات پہنچانے لیے تقاریب، واکز اور سیمینارز کا انعقاد کرتے ہیں۔ڈی ایچ او ڈاکٹر نواب علی نے بتایا کہ ضلع ہنگو میں ملیریا کنٹرول کے 22 سرکاری اور 9 نجی سینٹرز قائم ہیں جہاں محکمہ صحت کا سٹاف مرض کی تشخیص اور مفت علاج کی تمام سہولیات فراہم کر رہا ہے انہوں نیبعوام۔سے اپیل کی کہ یکم مئی تا 6 مئی تک ایمیونیزیشن پروگرام کے تحت مختلف بیماریوں کے بچوں کو ٹیکے لگانے کی مہم میں بھر چڑھ کر حصہ لیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہید اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں محکمہ صحت بہترین انداز میں فرائض انجام دے رہا ہے کورونا، ڈینگی، ملیریا اور پولیو سمیت دیگر بیماریوں کے خلاف جنگ میں ہیلتھ سنٹر کی خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف ہمارے لیے باعث فخر ہے انہوں نے والدین پر زور دیا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور خصوصی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس قومی کاز میں محکمہ صحت کو مکمل سپورٹ کرے گی۔ بعد ازاں ملیریا کے عالمی دن کی مناسبت سے ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر فہید اللہ خان اور ڈی ایچ او ڈاکٹر نواب علی کی قیادت میں عوامی آگاہی واک بھی نکالی گئی۔