بٹ خیلہ (مانند نیوز) پاکستان تحریک انصاف ضلع ملاکنڈ کے ضلعی صدرسابق ایم پی اے پیر مصور خان غازی نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اورپی ٹی آئی کے ورکرز کے ہمراہ پارٹی کے صوبائی صدرسا بق وفاقی وزیر دفاع پرویزخٹک کے اہلیہ کے وفات پر تعزیت کیلئے ان کے رہائش گاہ واقع لاہور گئے اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی انھوں نے پرویز خٹک اور غم زدہ خاندان سے دلی تعزیت کیاور اپنی گہری ہمدردی کااظہار کیا۔صوبائی صدر کے اہلیہ کی وفات اور فاتحہ خوانی کرنے والوں میں باجوڑ سے صوبائی اسمبلی کے متوقع امیدوار حاجی جمعہ سید فیاض اتمان خیل ڈاکٹر سجادمحمدرسول خان اتمان خیل اور دیگر ضلعی وتحصیل عہدیدار بھی شامل تھے۔ وہ کچھ دیر صوبائی صدر کیساتھ رہے