پشاور(مانند نیوز)محکمہ صحت عامہ کے زیراہتمام عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک پورے ملک کی طرح ضلع مردان میں بھرپور انداز میں منایاجارہاہے۔عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی آگاہی کیلئے محکمہ صحت کے زیر اہتمام یونین کونسل بجلی گھر میں واک کاانعقاد کیاگیا۔آگاہی واک دوسہرہ چوک سے شروع ہوکر بازار سے ہوتی ہوئی فرنٹیئر پرائمری ہیلتھ کئیر دفتر مردان میں اختتام پذیر ہوئی۔عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی آگاہی کیلئے صحت عامہ کی طرف سے شرکاء نے بینزر اور پلے کارڈ اٹھاررکھے تھے۔آگاہی واک سے ای پی آئی کوارڈنیٹر مردان ڈاکٹر امتیاز علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کم سن بچوں کیلئے روٹین میں حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے انتہائی نا گزیر ہیں۔ بروقت حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے سے بچوں بیماریوں کے خلاف مدافعتی نظام کو بڑھاتے ہے جس سے بیماریوں کی شرح میں خاطر خواہ کمی واقع ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ روٹین بچپن کی حفاظتی ٹیکوں کا ایک مجموعہ ہے، جو پیدائش سے لے کر 15 ماہ کی عمر تک دیا جاتا ہے۔ شیڈول کی تکمیل بچوں کو 12 بیماریوں سے بچاتی ہے جو ویکسین کے ذریعے روکی جا سکتی ہیں، جن میں تپ دق، پولیو، خناق، پرٹیوسس، تشنج، ہیمو فیلس انفلوئنزا ٹائپ بی، ہیپاٹائٹس بی، ڈائریا، نمونیا، ٹائیفائیڈ، خسرہ اور روبیلا شامل ہیں، انہوں نے کہاکہ ویکسین ہر سال لاکھوں جانوں کو بچاتی ہے، خاص طور پر ان بچوں کی جو کم قوت مدافعت کی وجہ سے زیادہ حساس ہیں۔ ویکسینیشن ایک محفوظ اور موثر طریقہ ہے جس سے ان کی زندگی میں زندہ رہنے، ترقی کی منازل طے کرنے اور زندگی میں اپنی پوری صلاحیت تک پہنچنے میں مدد ملتی ہے۔ڈاکٹر امتیازنے سول سوسائٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ 2 سال سے کم عمر بچوں کو بیماریوں کے خلاف حفاظتی ٹیکہ جات لگوا کر ایک صحت مند معاشرہ بنانے میں محکمہ صحت کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ آگاہی واک کے دوران ڈاکٹر امتیاز علی کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) انجینئر سید شاہ زیب سمیت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مردان ڈاکٹر جاوید اقبال، ان سٹاف ڈاکٹر عمر شریف،کامنیٹ سٹاف اور محکمہ صحت کے عملے نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے