سوات(مانند نیوز)ضلع سوات میں جاری میٹرک کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لئے دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے امتحانی مراکز کے اردگرد 100 گز کے فاصلے تک پانچ سے ذائد افراد کے جمع ہونے اور پاکٹ گائیڈ کی خرید وفروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق پرچوں کے دنوں میں امتحانات کے اختتام تک لاگو رہے گا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات عرفان اللہ خان وزیر کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایگزامینیشن بورڈ انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سوات کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق نہم دہم امتحانات مورخہ 28 اپریل سے 18 مئی تک منعقد ہوں گے جسکے دوران نقل کی روک تھام اور نامساعد حالات سے بچاو کے لئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے اور خلاف ورزی پر سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کاروائی ہو گی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے