نیویارک (مانند نیوز ڈیسک)اقوامِ متحدہ کے ایلچی وولکر پرتھیس نے کہا ہے کہ سوڈان میں متحارب فریق مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان میں اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے وولکر پرتھیس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوڈان میں فریقین نے مذاکرات کے لیے نمائندے نامزد کر دیئے ہیں، مذاکرات سعودی شہر جدہ یا جنوبی سوڈان کے شہر جبہ میں ہوں گے۔وولکر پرتھیس نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے کوئی ٹائم لائن طے نہیں کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان میں 15 اپریل سے فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان اقتدار پر قبضے کے لیے جاری خانہ جنگی میں اب تک 512 افراد ہلاک اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے