اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سنیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ معاشی چیلنجز کے باوجود ملک ترقی کرے گا۔اسحاق ڈار سے پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے اتوار کے روز فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سفیر کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور پاکستان میں انہیں مدت ملازمت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دی۔ وزیر خزانہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان قدیم مشترکہ مذہبی اور ثقافتی مماثلت رکھنے والے گہرے دوستانہ تعلقات کا ذکر کیا۔وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پرانے برادرانہ تعلقات کو بڑھانے، مضبوطی، اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے میں سفیر کے کردار کو سراہا۔ پاکستان میں ایرانی سفیر کی ملازمت کے دورانیہ کو سراہتے ہوئے وزیر خزانہ نے انہیں الوداع کہا اور ان کی مستقبل کی ذمہ داریوں کے لیے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے نیک تمنائوں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سفیر سید محمد علی حسینی نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے امکانات پر بھی زور دیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے میں موجودہ حکومت کے تعاون اور حمایت کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان میں اپنے قیام کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں معاونت اور تعاون پر وزیر خزانہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان میں اپنے قیام کی اچھی یادیں اور اپنے دور کو کامیاب بنانے میں پاکستان کے عوام اور حکومت کے تعاون کا ذکر بھی کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے