سیالکوٹ (مانند نیوز ڈیسک)پسرور رائس ملز کے گودام میں چھپائی گئی چار ہزار نو سو بوری گندم انتظامیہ نے برآمد کرلی، انتظامیہ کے مطابق ضلع سیالکوٹ سے ڈیڑھ ہزار بیگز گندم ضلع سے باہر لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، کسان محمد وارث ناصر کے مطابق گندم چھپا کر اسمگل کرنا جرم ہے اور جرائم پیشہ گندم ڈیلروں کے خلاف کاروائی کی جائے، پسرور رائس ملز گودام سے برآمد شدہ چار ہزار نو سو بوری گندم برآمد ہونے کے بعد رائس ملز کے مالکان کے خلاف انتظامیہ کی کاروائی جاری رہی، شہریوں محمد طلعت حسین، راشد احمد، محمد عبدالجبار اور ماجد نواز کے مطابق ہر سطح پر گندم ڈیلروں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھی جائے