پشاور(مانند نیوز) محکمہ خوراک نے شہر کو مردہ مرغیاں سپلائی کرنیوالا نیٹ ورک بے نقاب کر کے سرغنہ گرفتار کرلیا جبکہ 19 سو مردہ مرغیاں قبضے میں لے کر تلف کردیں۔ سیکرٹری محکمہ خوراک محمد عابد وزیر‘ ڈائریکٹر یاسر حسن اور ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے باچہ خان چوک چرگانو چوک نزد مرچ منڈی میں عوامی شکایت پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران مختلف گوداموں اور دکانوں پر چھاپے مارے گئے جہاں بڑی تعدادمیں مرد مرغیاں پائی گئیں جس پر ڈیلر کو حراست میں لیکر جیل منتقل کردیا گیا جبکہ 1900 کے قریب مرغیاں قبضے میں لیکر تلف کردیں جس پر محکمہ خوراک کے اعلیٰ افسران نے کارروائی کو سراہا۔ سیکرٹری محکمہ خوراک محمد عابد وزیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری و صاف ستھری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے محکمہ خوراک کی جانب سے شہر بھر میں کارروائیاں جاری ہیں جو بھی خوراک کے نام پر ذہر بیچنے میں ملوث پایا گیا ان کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں میں چیکنگ کریں اور شہریوں کو معیاری و مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے