بٹ خیلہ (نمائندہ مانند)ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ ملاکنڈ نے منشیات کے الزام میں گرفتار ملزم قیصر ولد زیور شاہ کو دس سال قید اور دس لاکھ روہے روپے جرمانہ کے سزا کا فیصلہ سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ کی سزا بھگتنا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن ایکسائیز نارکاٹیکس سوات ملاکنڈ ریجن نے 15 نومبر 2021 ملزم کو منشیات کے ہمراہ گرفتار کرکے مقدمہ ایم سی ٹی سی / ایڈیشنل سیشن جج رشید اللہ کنڈی کے عدالت میں زیر سماعت رہا، گزشتہ روز وکلاء کے دلائل مکمل اور جرام ثابت ہونے پر ملز م کو سزا کا فیصلہ سنا دیا، ملزم کو 382-B کا فائدہ دیا گیا ہے۔