بٹ خیلہ (نمائندہ مانند)میٹرک امتحانات میں بوٹی مافیا کا راستہ روکنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ کی کامیاب کاروائی، ہزاروں کی تعداد میں پاکٹس گائیڈ ز قبضہ میں لے کر ضبط کرلئے گئے، ایک بک سیلرکو گرفتار کرکے جرمانہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت نہم، دہم امتحانات کے دوران نقل کی رجحان ختم کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر شکیل احمد خان نے عوامی شکایات پر تحصیل بٹ خیلہ کے مختلف مقامات میں قائم بک سیلروں پر چھاپے مارکر دکانوں میں موجود پاکٹس گائیڈزکو برامد کرکے قبضہ میں لے کر بحق سرکارضبط کرلیے جبکہ ایک بک سیلر کو بھاری مقدار میں نقل گائیڈ برامد ہونے پر گرفتار کرکے جرمانہ کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر نے اس دوران مختلف امتحانی ہالوں کا بھی دورہ کرکے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو بوٹی مافیا کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے سی بٹ خیلہ کا کہنا تھا کہ نقل کے رجحان ختم کرنے کے یے ملاکنڈ انتظامیہ ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی بک سیلرز یا فوٹواسٹیٹ شاپس میں اگر نقل کے حوالے سے سہولیات فراہمی کی کوئی ثبوت مل گئے تو متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں گے اس لئے بک سیلرز اور فوٹو اسٹیٹ مالکان بوٹی مافیاز کو سہولیات فراہم کرنے سے گریز کریں، انہوں نے کہا کہ امتحالوں ہالوں کے قریب مقررہ فاصلہ کراس کرنے والوں کو بھی گرفتار کرکے جیلوں میں بند کرینگے، عوامی حلقوں نے اے سی بٹ خیلہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے