شانگلہ(مانند نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ ملک میں آئینی بحران ہے ادارے ایک دوسرے سے متصادم ہے۔ معیشت پر سخت دباؤ ہے اور صورتحال روز بہ روزخراب ہوتی جارہی ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی نے ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں تمام تر صورتحال پر بحث ہوگی۔ عوامی نیشنل پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں تاہم حکومتی اتحادی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے لیلونئی کے دورے کی شانگلہ میں عوام نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما حاجی شاہ فاروق کی اہلیہ جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر اعظم خان اور محمد اصغر خان کی والدہ کی وفات پر ان کے ساتھ تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے دیگر رہنماء بھی ان کے ہمراہ تھے۔امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ مذاکرات وقت کی ضرورت ہے اور اس میں حکومت اور پاکستان تحریک انصاف دونوں کو لچک دکھانی ہوگی،بغیر لچک کے یہ مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے۔اداریں اپنے آئینی حدود میں کام کریں،اگر عدالت فریق بن جاتا ہے تو پھر ملک میں قانونی بحران ختم نہیں ہوگا سب کو اپنے آئینی اور قانونی دائرے میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔خیبرپختونخواہ کے مالی بحران کے حوالے سے امیر حید رخان ہوتی کا کہنا تھا کہ یہ بحران پچھلے نو سال میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی وجہ سے ہیں۔پورے خیبرپختونخواہ کی ترقی کو چھوڑ کر صرف ایک بی آر ٹی بنایا گیا اور اس بی آر ٹی کیلئے اتنا قرضہ لیا کہ آج کل صوبے کا سارا پیسہ اس بی آر ٹی کے قرضوں کی مد میں سود کی شکل میں واپس جارہا ہیں جسکی وجہ سے خیبرپختونخواہ مالی بحران کا شکار ہے۔وفاق کو چاہئے کہ خیبرپختونخواہ کو اس کا پورا پیسہ دے دیں۔عوامی نیشنل پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بلکہ حکومتی اتحاد میں شامل ہیں۔۔