شانگلہ(مانند نیوز) ترجمان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ختم ہو چکی ہے۔ سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات بناکر پولیس کے ذریعے ان کو بد ترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ امپورٹڈ حکومت شکست کے خوف سے الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔شانگلہ کی پسماندگی کے زمہ دار ایک مرتبہ پھر سامنے آرہے ہیں۔ انشاء اللہ الیکشن میں ان کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے شانگلہ ملک خیل بانڈہ میں بڑی شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ظاہر خان،حیات خان،رحیم سید،علی رحمان،گل زادہ،شیرگل،امیر علی،شیر بہادر،فضل رازق،اشفاق،انور زیب،بخت کرم،سید گلاب،محمد اں ور،دولت، معمبر،امیر محمد،پائیندہ مند،عثمان،سیف اللہ،خالد خان اور محمد رسول اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ تحصیل الپوری کے میئروقار خان، ضلعی سینئر نائب صدر حبیب طوفان،چیئرمین ویلج محمد خالق خان،حیات الحق اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مہنگائی نے غریب عوام کاجینے کا حق چھین لیا ہے۔ امپورٹڈ حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایک سال کے عرصے میں شہباز حکومت نے ملک کو تباہ کر کے رکھ دیا ایک طرف معیشت کا برا حال ہے۔ دوسری طرف الیکشن سے بھاگنے کیلئے عدلیہ اور پارلیمنٹ کو لڑایا جا رہا ہے۔ پورے ملک میں میں انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔ علی امین گنڈا پور کو عدالتیں ضمانتیں دیتی ہیں لیکن پولیس رہا نہیں کرتی۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ رات تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مار کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جو انتہائی افسوسناک ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں کوئی محفوظ نہیں رہا۔ حکومت ایک طرف مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہی ہے اور دوسری طرف انتقامی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان اکیلا تمام چوروں کا مقابلہ کر رہا ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جن لوگوں نے شانگلہ کو پسماندہ رکھا وہ پھر ووٹ مانگنے کے لئے نکلے ہوئے ہیں لیکن اس بار عوام ان کو مسترد کردیں گے۔ انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ جب بھی انتخابات ہوں گے تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور عمران خان اس ملک کا وزیراعظم ہوگا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں کا کوئی مستقبل نہیں۔ ان لوگوں کا گیم اوور ہو چکا ہے اب یہ مزید غریب عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے۔ اب نا پلاسٹک کا پائپ چلے گا اور نا ہی واپڈا کے کھمبوں کی سیاست چلے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے