بریکوٹ(مانند نیوز)بریکوٹ بازار میں غیر قانونی تجاوزات نے ٹریفک میں خلل جبکہ پیدل چلنے والوں کے لئے سخت مشکلات پیدا کردیں ہیں۔انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ ادارہ خاموشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بریکوٹ بازار کو تباہی کے دھانے پر پہنچادیا۔غیر قانونی تجاوزات بریکوٹ کے مختلف مارکیٹوں،مین شاہراہ کے فٹ پاتھوں اور مینا بازار عام لوگوں کے گذرگاہوں کو دکانداروں نے تجارتی مراکز میں تبدیل کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع سوات کا مین گیٹ وے پر موجود بریکوٹ بازار تحصیل بریکوٹ کا سب سے بڑا اور سوات کے اہم بازاروں میں شامل ہے۔تاریخی لحاظ سے بھی اپنی اہمیت کا حامل ہے جبکہ کاروباری لحاظ سے بھی مشہور ہے۔بریکوٹ بازار کے خوبصورتی کے لئے ماضی میں کئی اعلانات کئے گئے مگر ان پرابھی تک ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔اس وقت بریکوٹ بازار میں غیر قانونی تجاوزات کی بھرمار ہے۔دکانداروں،ریڑھی بانوں اور ہتھ ریڑوں والوں نے سڑک کنارے فٹ پاتھوں پر اپنے کاروبار سجھائے ہوئے ہیں اس کے علاوہ مینابازار جن میں زیادہ تر رش خواتین ہو تاہے میں دکانداروں نے اپنے دکانوں کے سامانوں کو راستے کے درمیان میں رکھ کر فروخت کرتے نظر آتے ہیں جبکہ مینا بازار میں بھی حد سے زیادہ کاروبار ہیتھ ریڑھوں اور فٹ پاتھوں پر سامان فروخت کرتے ہیں۔اس کے علاوہ مینگورہ،بونیر،بٹ خیلہ وغیر ہ جانے والی مسافر گاڑیوں کے غیر قانونی سٹاف بھی مین شاہراہوں کے کنارے کھڑے ہوتے ہیں اور آزادنہ طور پر مسافروں کو اٹھاتے اور اترتے ہیں۔یہاں کے سماجی حقوں نے حیرت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کہاکہ بریکوٹ انتظامیہ،ٹی ایم اے بریکوٹ اور پولیس نے کیوں ان غیر قانونی تجاوزات پر خاموشی اختیار کی ہے۔انہوں نے کمشنر ملاکنڈ،ڈی آئی جی ملاکنڈ کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ فوری طور پر بریکوٹ بازار کو تجاوزات سے پاک کردیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے