پبی (نما ئندہ مانند) تھانہ اکوڑہ پولیس کی راہزن گروہ کے خلاف دبنگ کاروائی۔بین الاضلاعی 4 رکنی گروہ افغانی سمیت گرفتار۔متعدد وارداتوں کا اعتراف۔نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد 06-04-2023 کومسمی بخت محمد ساکن اکوڑہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ عشاءکے وقت میں اکوڑہ بازار سے میڈیسن لیکر گھر آ رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے آکر اسلحہ کی نوک پر مجھ سے قمیتی موبائیل چھین لی فرار ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے اکوڑہ میں راہزنی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے عجب خان ڈی ایس پی اکوڑہ کی سربراہی سلیم خان ایس ایچ او اکوڑہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے مختلف مقامات پر لگے CCTV کیمروں کی فوٹیج اور دوسرے شواہد اکھٹا کئے۔ دن رات کی انتھک محنت اور موجود شواہد، اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزمان عمر فاروق ساکن مردان حال اکوڑہ،چنار و شہاب ساکنان اکوڑہ اور سہیل عرف شمشیر ساکن افغانستان کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے متعدد وارداتوں کا عتراف کر لیا۔ملزمان کی نشاندہی پر اس مقدمے کے علاوہ دیگر مقدمات میں چھینے گئے موبائیل اور نقدی بھی برآمد کر لی گء۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے