سوات(مانند نیوز) تھانہ مٹہ پولیس کی کامیاب کاروائی ،موٹر سائیکلز چور گرفتار ،متعدد موٹر سائیکلز برآمد،آج تھانہ مٹہ میں ایس ڈی پی او سرکل مٹہ حبیب اللہ خان نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شہر میں ائے روز موٹر سائیکل چوری ہونے کی واقعات رونما ہورہے تھےجس پر آر پی او ملاکنڈ ناصر محمود ستی اور ڈی پی او سوا ت شفیع اللہ خان گنڈاپور نے فوری ایکشن لیتے ہوئے میری سرابراہی میں ایس ایچ او تھانہ مٹہ سیف اللہ خان اور دیگر پولیس پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دے کر واقعے میں ملوث ملزم /ملزمان کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل برآمد کرنے کا ٹاسک سونپا تھا، جس پر تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے مدد سے بہت کم وقت میں موٹر سائیکل چور کو ٹریس کر کے ملزم کامران ولد فضل غنی ساکن اویشاء مٹہ کو گرفتار کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ ملزم نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور ملزم کے نشاندہی پر مختلف مقامات سے 11 موٹر سائیکلز اور 03 موٹر سائیکلز سکریپ حالات میں برآمد کر کے قبضہ پولیس کئے گئے ہیں۔ترجمان سوات پولیس

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے