اسلام آباد(مانند نیوز)مقبول اداکارہ اور میزبان حنا الطاف نے اعتراف کیا ہے کہ رشتہ ازدواج میں بندھنے سے قبل وہ بھی خود مختار خواتین کی طرح شادی نہ کرنے کا سوچتی تھیں۔حنا الطاف نے مئی 2020 میں ساتھی اداکار آغا علی عباس سے خاموشی سے شادی کی تھی۔شادی کے بعد دونوں ایک ساتھ اسکرین پر بھی دکھائی دیے اور شادی سے قبل بھی انہیں ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا تھا۔دونوں کے درمیان اختلافات اور کشیدگی کی خبریں بھی آتی رہیں، تاہم دونوں نے ایسی خبروں کو افواہ قرار دیا اور دونوں اسکرین اور تقریبات میں ایک ساتھ دکھائی دینے لگے، تاہم دونوں کو اب ایک ساتھ ڈراموں میں انتہائی کم دیکھا جاتا ہے۔