جمرود(نمائندہ مانند )جمرود،عالمی یوم صحافت کے حوالے سے جمرود پریس کلب کے صحافیوں کا مظاہرہ تفصیلات کے مطابق جمرود پریس کلب کے سامنے ممبران نے عالمی یوم صحافت کے حوالے سے مظاہرہ کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں ممبر صحافیوں نے شرکت کی۔صحافیوں نے ہاتھوں میں بینرز و کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر آزادی صحافت،صحافیوں کے حقوق کے حوالے سے نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور حکومت کی طرف سے صحافیوں کو نظر انداز کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی۔احتجاجی مظاہرے سے صدر ساجدعلی کوکی خیل،جنرل سیکرٹری محمد اکبر آفریدی و دیگر نے کہا کہ قبائلی صحافی اور خاص کر جمرود پریس کلب کے ممبر صحافی سخت حالاتِ میں رپورٹنگ کرتے ہیں لیکن موجودہ و سابق حکومتوں نے جمرود پریس کلب کو گرانٹ نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے ممبران و پریس کلب کو معاشی خراب صورتحال کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم آزادی صحافت کے قائل ہیں اور کسی بھی قوت کو اجازت نہیں دے گے کہ وہ آزادی صحافت پر قدغن لگائے۔انہوں نے کہا کہ قبائلی صحافیوں کو وہ حقوق نہیں دئیے جارہے ہیں جو ان کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ قبائلی صحافیوں نے پیشہ ورانہ رپورٹنگ کرکے اپنے جانوں کی قربانی دی جس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صحافیوں نے مثبت رپورٹنگ کی۔انہوں نے کہا کہ مثبت اور علاقائی مسائل کی بروقت رپورٹنگ کی وجہ سے دو دفعہ جمرود پریس کو تالے لگائے گئے تھے لیکن ہم آزادی صحافت سے پیچھے ہٹنے والے نہیں اور علاقائی خدمت کرتے رہے گے عوام اور حکومت کے مابین پل کا کردار ادا کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے