جمرود(نمائندہ مانند )ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی نے عالمی یوم صحافت کے مناسبت سے جمرود پریس کلب کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے شہداء صحافت و شہداء پولیس کے لئے اجتماعی دعا بھی کی۔ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی نے عالمی یوم صحافت کے مناسبت سے جمرود پریس کلب کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایس ایچ او جمرود سوالزار خان، پی آر او ظہیر خان بھی انکے ہمراہ تھے۔جمرود پریس کلب صدر ساجد علی کوکی خیل، جنرل سیکرٹری محمد اکبر آفریدی نے مہمان کو پریس آمد پر خوش آمدید کہا۔ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی نے پریس کلب دورے کے موقع پر کہاکہ پولیس کے ساتھ ساتھ صحافیوں نے ملک میں امن کی خاطر بیش بہا قربانیاں دی ہے۔میڈیا ریاست کی چوتھی ستون ہے۔ڈی پی او نے کہاکہ علاقے کے امن میں صحافیوں کا اہم کردار ہے جبکہ علاقے میں جرائم کے خاتمے اور منشیات فروشی کے خاتمے میں صحافیوں کا پولیس کے ساتھ کردار قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس و صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے جس طرح پولیس نے ملکی و علاقائی امن کی خاطر قربانیاں دی ہے بلکل اسی طرح صحافیوں کی قربانیاں بھی لازوال ہے۔انہوں نے صحافیوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ معاشرے میں پائی جانی والی برائیوں کے خاتمے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ایک پرامن جرائم سے پاک معاشرے کی تشکیل میں مدد مل سکے۔انہوں نے مزید کہاکہ پولیس عوام کی محافظ ہے اور ڈی پی او خیبر و متعلقہ ایس ایچ اوز کے داروازے عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت کھولے رہینگے۔ھم عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں اور عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں اور بلا تفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔آخر میں انہوں نے عالمی یوم صحافت کے دن پر صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور شہداء صحافت و شہداء پولیس کی بلند درجات کے لئے دعائے مغفرت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے