سوات (مانند نیوز) عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پریونیورسٹی آف سوات میں ”ذمہ دارانہ صحافت” کے موضوع پرکانفرنس کاانعقادکیاگیاجس میں اس بات پرزوردیاگیاکہ آزادی صحافت کاتقاضاہے کہ معاشرتی مسائل کوصحافتی اصولوں پرپرکھتے ہوئے اجاگرکیاجائے۔ ورلڈپریس فریڈم ڈے کے حوالے سے کانفرنس یونیورسٹی کی سٹوڈنٹس سوسائٹی سواستوفوٹوویڈیوکلب کے زیراہتمام منعقدہوئی جس میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرحسن شیر، ٹریژررفیاض احمد، رجسٹرارامتیازعلی، پرووسٹ فداحسین، سوسائٹی کی آگنائزرسعدیہ یونس، پی آراوخیام حسن سمیت دیگرفیکلٹی ممبران اورطلباوطالبات نے بھی شرکت کی جبکہ اس موقع پرسینئرصحافی جیونیوزملاکنڈڈویژن کے بیوروچیف محبوب علی نے صحافت کے عالمی دن کے بارے میں خصوصی لیکچردیااورورلڈپریس فریڈم ڈے کی اہمیت اجاگرکی۔ انہوں نے کہاکہ آج پوری دنیامیں 30واں عالمی دن منایاجارہاہے جس کامقصدصحافت اورصحافیوں کودرپیش مسائل کی نشاندہی کرنااورمختلف حکومتوں کو مسائل کوحل کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے پرآمادہ کرناہے۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ پاکستان میں کئی پڑوسی ممالک کی نسبت صحافت کافی حدتک آزادہے تاہم ملک کے جومعروضی حالات ہیں ان میں اکثروبیشترصحافیوں کی زندگیوں کوخطرات بھی لاحق ہوتے رہتے ہیں اس ضمن میں رپورٹرزویتھ آوٹ بارڈرکی رپورٹ کے مطابق پاکستان صحافت کے حوالے سے دنیاکی10خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ محبوب علی کاکہناتھاکہ سوشل میڈیاپرہمیں اکثرصحافت کی جس رخ کی عکاسی ہمیں نظرآرہی ہے وہ اصل صحافت نہیں ہے بلکہ اس قسم کے طرزعمل کابنیادی مقصدزیادہ ترمخالفین کی کردارکشی کرنا ہوتاہینوجوان نسل خاص کرصحافت کے شعبہ سے وابستہ طلبہ کوچاہیئے کہ وہ روایتی میڈیاکے ساتھ ساتھ سوشل میڈیاپربھی صحافتی اصولوں پرکاربندرہناسکھیں۔ انہوں نے صحافیوں پرپڑنے والے مختلف قسم کے دباوکی تفصیل اپنی تدریسی تحقیق کی روشنی میں بیان کی۔ اس موقع پرسوات پریس کلب کے چیئرمین شیرین زادہ نے اپنے خیالات کااظہارکیا۔ شیرین ذادہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی یافتہ صحافیوں کو صحافت کے پیشے میں انا چاہئیے، اس فیلڈنگ میں آپ عزت اور نام کما سکتے ہیں، کانفرنس کے اختتام پرمہمان مقررمحبوب علی اورشیرین زادہ کوشیلڈزپیش کی گئیں جبکہ صحافت کی آزادی کے حوالے ویڈیوگرافی میں سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ وقاص قریشی اورفوٹوگرافی میں شعبہ صحافت کے ارشدجان کوایوارڈسے نوازاگیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے