سوات (مانند نیوز)ایس ایس پی انوسٹیگیشن PSP شاہ حسن کی شعبہ تفتیش کے افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ڈی ایس پی انوسٹی گیشن غلام محمد اور شعبہ تفتیش کے جملہ افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ضلع سوات میں ہونے والے کرائم اور تفتیش کے عمل کے متعلق تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ سنگین نوعیت کے مقدمات کو انفرادی طور پر ڈسکس کیا گیا، ایس پی صاحب نے ہدایات جاری کی کہ مقدمات میں مطلوب ملزمان جو عدم گرفتار ہیں ان کی گرفتاری کو جلد از جلد یقینی بنائیں اور مال مسروقہ کے مقدمات میں ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ مال کی برآمدگی کو یقینی بنائیں۔انٹریس مقدمات میں ملزمان کو ٹریس کر کے جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہڑے میں لایا جائے،ضرر اور اقدام قتل وغیرہ کے مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری، آلات ضرر کی برآمدگی اور میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مضروب اور مظلوم لوگوں کو انصاف اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ زیر تفتیش مقدمات میں تفتیش کے عمل کو جلد پورا کرکے عدالتی احکامات کی روشنی میں اندر 14 یوم مقدمہ چالان کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اور تفتیش کے عمل میں مزید بہتری لاکر جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں اور میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مظلوم کی داد رسی اور انصاف فراہم کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے