پبی (مانند نیوز ) جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ، دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی نے عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے ملک کی موجودہ صورتحال پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس موجودہ سیاسی ملکی بحران پر بلایا گیا ہے جو خوش آئند ہے، پارلیمنٹ اور عدالت کی لڑائی کسی بھی صورت ملکی مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا اداروں کی آپس کی رسہ کشی نے قوم کو ذہنی انتشار کا شکار کردیا ہے۔ مولانا حامد الحق نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی دونوں کو اپنے رویوں میں مثبت تبدیلی لانا ہوگی حزب اقتدار اور حزب اختلاف کو مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہیے جس کے لئے لچک کا مظاہرہ بہت ضروری ہے۔ملک بھر کی بہت سی جماعتوں کی تقریریں اور بیانات انتہائی سخت رہے ہیں،پوری قوم ردعمل کے طور پر ذہنی انتشار کی طرف بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سیاسی قیادت کو ملک کی بقا اور ترقی کے لئے اپنے باہمی اختلافات ایک طرف رکھ کر قوم کو دوبارہ متفق اورمتحد کرنا چاہیے، اس سے قبل کے پاکستانی قوم سیاسی قومی مذہبی قیادت سے خدانخواستہ ناامید ہو جائے۔ حزب اختلاف حزب اقتدار کو لچک دکھانا ہوگی، ٹیبل ٹاک کے ذریعے قومی صوبائی مسائل اور وسائل دونوں حل ہوسکتے ہیں، نئے انتخابات کا راستہ بھی نکالا جاسکتا ہے۔ مولانا حقانی نے کہاکہ انتخابات ایک دن ہونے چاہیے لیکن اسی معاہدے کے ساتھ کہ نتیجے کو ہر کوئی دل سے تسلیم کرے، اپنی خارجہ پالیسیاں بدلنی ہوگی ہمارے ملک کے اندر ظلم وستم کا بازار ہماری ناکام خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے جاری ہے،آج قومی قیادت کو قوم کے سب سے بڑے مسئلے مہنگائی اور غربت کو کنٹرول کے لئے رول ادا کرنا چاہیے۔ NFC ایوارڈ، قومی صوبائی اور علاقائی وسائل کی تقسیم ہی سے وفاق کا بول بالا کیا جاسکتا ہے اور حالات بہتر کئے جاسکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے