پبی (مانند نیوز ) تھانہ پبی پولیس نے چور گروہ بے نقاب کردیا گروہ کا سرغنہ افغانی نکلا۔نشاندہی پر متعدد مقدمات کا مالمسروقہ برآمد تفصیلات کے مطابق مسمی نوشاد ساکن امانکوٹ نے 27-04-2023 کو پبی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے رشتہ داروں کے ہاں ترناب پشاور گئے ہوئے تھے۔واپس آکر دیکھا تو نامعلوم چور تالے توڑ کر 250 KV بیٹری اور UPS چوری کرکے لے گئے تھے۔گلشید خان ایس ڈی پی او پبی نے حنیف خان ایس ایچ او پبی اور مراد خان اے ایس آئی انچارج چوکی پشتونگڑھی پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے قلیل وقت میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر چور گروہ کے سرغنہ تک رسائی حاصل کی۔ملزم عباس ولد حکیم خان ساکن افغانستان حال پبی کو گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ملزم کی نشاندہی پرمختلف مقدمات کا مالمسروقہ برآمد کر لیا گیا۔مزید تفتیش کیلئے ملزم کو تھانہ پبی منتقل کر دیا گیا۔ڈسثرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود نے اپنے اخیاری بیان میں کہا کہ جرائم پیشہ افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،اہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا تادم ان کے خلاف کاروائیاں جاری وساری رہینگی