تخت بھائی (مانند نیوز) عید کے دوسرے دن تخت بھائی کے تاریخی اور سیاحتی مقام کھنڈرات میں غیر ملکی سیاح کے ساتھ نازیبہ رویہ پر عوامی حلقوں کی طرف سے ناپسندیدگی اور شدید غم و غصے کے اظہار پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی گل نواز آفریدی اور ڈی ایس پی سرکل تخت بھائی بشیر خان یوسفزئی کی ہدایت پر ایس ایچ او تخت بھائی خائستہ خان اور اے ایس آئی اقبال خان نے کروائی کرکے ملزم مدثر ولد گل فراز ساکنہ تورڈھیر کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے اپنے کیے پر پشمانی کا اظہار کرتے ہوئے غیر ملکی اور ملکی سیاحوں اور تخت بھائی کے غیور عوام سے معافی مانگی ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی گل نواز آفریدی اور ڈی ایس پی سرکل تخت بھائی بشیر خان یوسفزئی نے تخت بھائی میڈیا نیوز فیصل زادہ مہمندکو بتایا کہ تخت بھائی کے تاریخی آثار قدیمہ کے کھنڈرات دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے نہ صرف ایک تفریحی مقام بلکہ ایک تاریخی اور مذہبی حیثیت رکھتی ہے۔تحصیل انتظامیہ، پولیس اور تخت بھائی کے غیور عوام پختون روایات کی پاسداری کرتے ہوئے آنے والے تمام سیاحوں اور مہمانوں کو پر امن ماحول، تمام تر سہولیات اور عزت اور احترام کے ساتھ خوش آمدید کہتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے