کرک(مانند نیوز)وائس چانسلر خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک پروفیسر ڈاکٹر سردار خان نے جمعہ کے روز یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور انکے سربراہان سے کلاس روم اور دیگر تعلیمی سہولیات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔پروفیسر ڈاکٹر سردار خان کے ساتھ رجسٹرار محمد رشاد خٹک اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عبدالبصیر بھیگ موجود تھے۔ وائس چانسلر نے کلاس رومز کا بھی معائنہ کیا اور مختلف تدریسی طریقوں کے استعمال کے ذریعے تعلیم کی فراہمی میں بہتری کے معیارات پر ہدایات جاری کیں۔ شعبہ جات کے دورے کے دوران، انہوں نے طلباء سے لیکچرز سے سیکھنے کے بارے میں دریافت کیا اور فیکلٹی کو ہدایت کی کہ وہ کلاس رومز میں ملٹی میڈیا اور دیگر تدریسی ٹیکنالوجی کو سیکھنے کے مقاصد اور بہتر تدریسی نتائج کے حصول کے لیے استعمال میں لائیں۔پروفیسر ڈاکٹر سردار خان نے لیبارٹریز کا دورہ بھی کیا اور لیبارٹریز میں طلباء کی تحقیق اور تجربات کے لیے دستیاب وسائل اور آلات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈیپارٹمنٹ آف لائبریری اور انفارمیشن سائنس کی فیکلٹی نے وائس چانسلر کو ایچ ای سی کے تسلیم شدہ جرنل آف انفارمیشن مینجمنٹ اینڈ لائبریری سٹڈیز اور ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنسوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر سردار خان نے شعبہ کی کاوشوں کو سراہا اور ہدایات جاری کیں کہ وہ شعبہ کے ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کو تحقیق کی سہولیات فراہم کریں۔
فزکس، جیالوجی اور انگلش کے شعبوں کے سربراہان نے بھی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سردار خان کو اپنے اپنے شعبوں کی تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں بریف کیا۔ وائس چانسلر نے تمام شعبہ جات کے سربراہان کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں باقاعدگی اور وقت کی پابندی کرنے کی ہدایت کی. پروفیسر ڈاکٹر سردار خان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جلد ہی یونیورسٹی کے مین کیمپس میں کلاسز شروع کی جائیں گی جس سے فیکلٹی اور طلباء کو مزید سہولتیں میسر آئیں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے