لندن(مانند نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام پر نامعلوم افراد نے 3 گاڑیاں رجسٹرڈ کروا لیں جس پر لندن پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔نواز شریف کے لندن آفس کے ترجمان خرم بٹ نے پولیس کو خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑیاں نواز شریف کے نام پر رجسٹر کروانے کا مقصد جرائم کرکے ان کا تعلق نواز شریف سے جوڑنا ہوسکتا ہے، نواز شریف کے نام پر رجسٹر گاڑیوں کو دہشت گردی، دھوکہ دہی اور مجرمانہ کارروائیوں کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔خرم بٹ کے مطابق معاملہ اس وقت سامنے آیا جب نواز شریف کے نام رجسٹر گاڑی کی تفصیل ڈی وی ایل اے نے ایون فیلڈ ارسال کی، مارچ 2023 میں نواز شریف آفس نے ڈی وی ایل اے کو فراڈ سے متعلق آگاہ کردیا تھا، اپریل 2023 میں ایک اور گاڑی نواز شریف کے نام پر رجسٹر کی گئی، نواز شریف کے نام پر رجسٹر تیسری گاڑی کا اس وقت پتا چلا جب ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کا جرمانہ وصول ہوا۔انہوںنے کہا کہ چند شرپسند عناصر نواز شریف کا نام اپنے مجرمانہ مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دوسروں کے نام پر گاڑی رجسٹر کروانے والے جلد پکڑے جائیں گے، پولیس کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے سپوٹرز اس فراڈ میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے