اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ترجمان کے مطابق جلاؤ، گھیراؤ اور پُرتشدد مظاہروں پر اکسانے والوں کی نقصِ امن کے خطرے کے تحت گرفتاریاں ہوئی ہیں۔پولیس نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو گزشتہ روز نقص امن کے خطرات کی وجہ سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔شاہ محمود قریشی کو گلگت بلتستان ہاؤس سے، فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے احاطے سے اور اسد عمر کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ مسرت جمشید چیمہ، جمشید چیمہ کو بھی اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔حکام نے کہا کہ ملیکہ بخاری اور فلک ناز کو بھی اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔اڈیالہ لائے گئے رہنماؤں کا جیل میں طبعی معائنہ بھی کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے