اسلام آباد(مانند مانند) سپر یم کورٹ نے عمران خان کوکل تک پولیس لائن میں رکھنے کا حکم، فوری رہائی نہیں کا حکم نہیں دیا . تفصیلات کے مطابق امید ہے عمران خان اپنی ذمہ داری پوری کریں گے، چیف جسٹس۔عمران خان کے سپورٹرز نے غصے میں حالات ہاتھ میں لیے،عمران خان۔عمران خان ابھی اس صورتحال پر کنٹرول کریں، چیف جسٹسسپریم کورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے کی جانب سے گرفتار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے دی اور پولیس لائنز میں رکھنے کی ہدایت کردی.
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کے حکم پر اسلام آباد پولیس عمران خان کو لے کر سپریم کورٹ پہنچی۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے اسلام آباد پولیس کو عمران خان کو ساڑھے چار بجے پیش کرنے کا حکم دیا تھا، پولیس ایک گھنٹہ تاخیر سے عمران خان کو لے کر عدالت عظمیٰ پہنچی۔
عمران خان کو 15 گاڑیوں کے قافلے میں سپریم کورٹ پہنچایا گیا۔ آئی جی اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ عدالت عظمیٰ پہنچے۔
عدالت نے کیس کی سماعت کا دوبارہ آغاز کیا تو کمرہ عدالت کو بند کردیا گیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ درخواست کی سماعت کر رہا ہے۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے علاوہ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللّٰہ بھی بینچ میں شامل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے