بٹ خیلہ ( مانند نیوز )ملاکنڈ میں‌بھی سرکاری املاک کو نقصان پر پی ٹی آئی میں شرپسندوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری. چکدرہ فورٹ پرمبینہ حملہ اور اسلحہ لوٹنے کے الزام میں لیوی اہلکاروں نے طوطہ کان میں گھر پر چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کرلیا، پی ٹی آئی بٹ خیلہ کے کارکنوں نے سابق صوباوزئی وزیر شکیل خان کی سربراہی میں لیوی پوسٹ قلنگئی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، او رگرفتار کارکنوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا، مظاہرہ میں تحصیل بٹ خیلہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے شرکت کرکے سڑک کو بلاک کردیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شکیل خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی احتجاج کا مقصد تھوڑ پوڑ یا لوٹ مار نہیں، گزشتہ روز جو واعقات رونما ہوئے اس میں سازشی عناصر شامل ہے لیوی اہلکاروں نے پی ٹی آئی کے کارکن سجاد کے والد اور چچازاد بھائی کو بے گناہ گرفتار کیا گیا ہے جیسے فوری طور پر رہا کیا جائے، اگر انتظامیہ کے پاس پی ٹی آئی کارکن پر لگائے جانے والے الزام کا کوئی ثبوت ہے تو ہم خود انہیں حوالہ کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے